امریکی فوج کا یمن میں پناہ گزینوں کے حراستی مرکز پر حملہ، درجنوں افراد ہلاک

12:1628/04/2025, پیر
جنرل28/04/2025, پیر
ویب ڈیسک
یمن کے دارالحکومت صنعا میں امریکی فوجی حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد کو ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
تصویر : نیوز ایجنسی / روئٹرز
یمن کے دارالحکومت صنعا میں امریکی فوجی حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد کو ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

یمن کے دارالحکومت صنعا میں امریکی فوجی حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد کو ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حوثی میڈیا کے مطابق حملوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے، جبکہ مہاجر حراستی مرکز پر حملے میں کم از کم 68 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)، جو مشرق وسطیٰ میں فوجی آپریشنز کا ذمہ دار ہے، نے حالیہ حملوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے، لیکن ادارے نے اس بات کا اعتراف کیا کہ مارچ سے یمن میں 800 سے زائد حملے کیے گئے ہیں۔ اور اب تک 250 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

المسیرہ ٹی وی سیٹلائٹ نیوز چینل نے پیر کو ابتدائی طور پر رپورٹ کیا کہ امریکی حملے میں یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں بانی الحارث ضلع میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

حوثی حکام کے مطابق امریکی فوج نے اتوار کی رات یمن کے عمران اور صعدہ علاقوں پر بھی حملہ کیا اور صنعا پر پہلے کیے گئے حملے میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

حملوں میں پناہ گزینوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایک رپورٹ میں گرافک فوٹیج دکھائی گئی اور کہا گیا کہ جب سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے پناہ گزینوں کی حراستی مرکز پر حملہ کیا گیا تو 68 افراد ہلاک ہو گئے۔

اس حراستی مرکز یمن کے راستے سعودی عرب میں کام تلاش کرنے کے لیے آنے والے ایتھوپیا اور دیگر افریقی ممالک کے تقریباً 100 افراد تھے۔

حوثی باغی مبینہ طور پر پناہ گزینوں کو سرحد پار اسمگل کر کے بڑی رقم کماتے ہیں، لیکن ایسے میں ان پناہ گزینوں کو کئی خطرات کا سامنا رہتا ہے، کیونکہ طویل عرصے سے جاری جنگ کی وجہ سے حراست اور بدسلوکی بڑھ گئی ہے۔

حوثی رپورٹ کے مطابق یمن میں امریکی بمباریوں کی تازہ ترین کارروائیاں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 250 سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی فوج نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے 15 مارچ سے اب تک یمن میں 800 سے زائد اہداف پر حملے کیے ہیں اور سیکڑوں حوثی باغیوں کو ہلاک کیا۔

سینٹ کام نے کہا کہ ان حملوں میں سیکڑوں حوثی جنگجو اور کئی حوثی رہنما مارے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکہ یمن پر حملے جاری رکھے گا، لیکن تفصیلات فراہم کرنے کی پالیسی میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔





#حوثی
#امریکا
#مشرق وسطیٰ
#یمن