امریکہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے احتجاج کرنے والے گروپ پر حملہ، 6 افراد زخمی

08:142/06/2025, پیر
جنرل2/06/2025, پیر
ایجنسی
ایف بی آئی نے واقعے کو فوری طور پر ’ٹارگٹڈ دہشتگرد حملہ‘ قرار دے دیا۔
تصویر : فوٹو / جیٹی امیجز
ایف بی آئی نے واقعے کو فوری طور پر ’ٹارگٹڈ دہشتگرد حملہ‘ قرار دے دیا۔

ایف بی آئی نے واقعے کو فوری طور پر ’ٹارگٹڈ دہشتگرد حملہ‘ قرار دے دیا۔

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں ایک آؤٹ ڈور شاپنگ مال پر فائرنگ کے واقعے میں چھ افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف بی آئی نے واقعے کو ’ٹارگٹڈ دہشتگرد حملہ‘ قرار دے دیا۔

یہ حملہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب ’رن فار دیئر لائیوز‘ نامی رضاکار گروپ کے مظاہرین اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے احتجاج کررہے تھے۔

ایف بی آئی کے مطابق ملزم کی شناخت 45 سالہ محمد صبری سلیمان کے طور پر ہوئی ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم نے حملے کے دوران ’فری فلسطین‘ کے نعرے لگائے اور ایک خود ساختہ فلیم تھروور استعمال کیا۔

اس حملے کے دوران مشتبہ شخص صبری سلیمان بھی زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، تاہم حکام نے ان کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

پولیس چیف اسٹیو ریڈفارن نے کہا کہ ’جب تک گواہان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے، قیاس آرائی کرنا غیر ذمہ دارانہ ہوگا‘۔

پولیس کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کے لیے احتجاج کرنے والا گروپ پر امن تھا۔

یہ واقعہ امریکہ میں اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان پیش آیا ہے، جس نے یہودی مخالف اور اسلاموفوبک تشدد میں اضافہ کر دیا ہے۔

امریکہ اسرائیل کا سب سے مضبوط اتحادی ہے اور اسرائیلی فوج کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں غزہ میں 54 ہزار سے زیادہ افراد کو ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی حمایت میں اسرائیل نے غزہ پر محاصرہ کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے تقریباً 23 لاکھ لوگ قحط کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

دوسری طرف حماس اب بھی تقریباً 58 افراد کو یرغمال بنائے ہوئے ہے، جو حماس کے اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے حملوں کے دوران حراست میں لیے گئے تھے۔








#امریکا
#حماس اسرائیل جنگ
#اسرائیل