پاکستان کی حمایت پر بڑی تعداد میں انڈین شہریوں نے ترکیہ اور آذربائیجان کا سیاحتی سفر منسوخ کرنا شروع کر دیا

06:4015/05/2025, Perşembe
جنرل15/05/2025, Perşembe
ویب ڈیسک
ترکیہ اور آذربائیجان انڈین شہریوں کے لیے مقبول اور نسبتاً سستے سیاحتی مقامات سمجھے جاتے ہیں
تصویر : اے پی / فائل
ترکیہ اور آذربائیجان انڈین شہریوں کے لیے مقبول اور نسبتاً سستے سیاحتی مقامات سمجھے جاتے ہیں

حالیہ انڈیا-پاکستان کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر ترکیہ اور آذربائیجان کا سفر منسوخ کرنے والے بھارتیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ترکیہ اور آذربائیجان انڈین شہریوں کے لیے مقبول اور نسبتاً سستے سیاحتی مقامات سمجھے جاتے ہیں، ان دونوں ملکوں نے گزشتہ ہفتے انڈیا کے فضائی حملوں کے بعد پاکستان کی حمایت میں بیانات جاری کیے۔

میک مائے ٹرپ کے ترجمان نے بتایا کہ ’آخری ہفتے کے دوران آذربائیجان اور ترکیہ کے لیے بکنگز میں 60 فیصد کمی آئی ہے جبکہ بکنگ کینسل کی شرح میں 250 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔

ایز مائے ٹرپ کے سی ای او رکانت پِٹی کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے باعث ترکیہ کے لیے بکنگ کینسل کرنے والوں میں 22 فیصد اور آذربائیجان کے لیے 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاح اب آذربائیجان اور ترکیہ کی بجائے جارجیا، سربیا، یونان، تھائی لینڈ اور ویتنام جیسے ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔

ایک اور ٹکٹنگ پلیٹ فارم ixigo نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ ترکیہ، آذربائیجان اور چائنہ کے لیے پروازوں اور ہوٹل کی بکنگ کینسل کر رہا ہے۔

ایز مائے ٹرپ کے بانی اور چیئرمین نشانت پِٹی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ سال 2 لاکھ 87 ہزار بھارتیوں نے ترکیہ جبکہ 2 لاکھ 43 ہزار نے آذربائیجان کا دورہ کیا۔ جب یہ ممالک کھل کر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں تو کیا ہمیں ان کی سیاحت اور معیشت کو فروغ دینا چاہیے؟‘




#انڈیا پاکستان کشیدگی
#ترکیہ
#انڈیا
#سیاحت