
نوبیل کمیٹی نے اس سال کا نوبیل امن انعام ماریا کورِنا مَچَڈوکو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمیٹی نے اعلان میں کہا کہ انہوں نے وینزویلا کے عوام کے جمہوری حقوق کے فروغ کے لیے انتھک محنت کی اور آمریت سے جمہوریت کی جانب انصاف پسند اور پرامن تبدیلی کے لیے جدوجہد کی۔
2025 کا نوبل انعام برائے امن ایک ایسی ’خاتون کو دیا گیا ہے جو بڑھتی ہوئی تاریکی کے باوجود جمہوریت کی شمع کو جلائے رکھے ہوئے ہیں۔‘
مرِیا کورِنا مَچَڈو کو نوبل انعام برائے امن اس لیے مل رہا ہے کیونکہ وہ حالیہ وقتوں میں لاطینی امریکہ کی سب سے ’غیر معمولی مثالوں‘ میں سے ایک ہیں۔
کمیٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ مَچَڈو ایک متحد کرنے والی شخصیت رہی ہیں۔
2025 کے نوبل امن انعام کے لیے کل 338 نامزدگیاں آئیں، جن میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں شامل تھیں، جو 2024 کے مقابلے میں اضافہ ہے (2024 میں 286 امیدوار تھے)۔
ان امیدواروں میں خاص توجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی تھی، جنہیں پاکستان، اسرائیل، کمبوڈیا، آرمینیا اور آذربائیجان سمیت کچھ ممالک کی حمایت حاصل تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار یہ دعویٰ کیا کہ وہ نوبل امن انعام کے مستحق ہیں۔
اعلان سے قبل ماہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اسے حاصل نہیں کریں گے کیونکہ وہ بین الاقوامی عالمی نظام کو کمزور کر رہے ہیں جسے نوبل کمیٹی اہم سمجھتی ہے۔