
انڈین پارلیمنٹ کے اجلاس میں آپریشن سندور پر بحث کی جا رہی ہے جس میں اپوزیشن ارکان نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے آپریشن سندور پر کئی سوال اٹھائے ہیں۔ پیر کو ایک رکنِ پارلیمنٹ نے اسے حکومتی ڈراما قرار دیا تو وہیں بعض اراکین کی جانب سے جہاز گرنے کے معاملے پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔ انڈین وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے جہاز گرنے کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا مگر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی تمام اہداف حاصل کیے۔