
- آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فائنل: انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ
- تاریخ اور وقت: اتوار، دوپہر 1 بجے
- مقام: دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم
18 دنوں میں کھیلے گئے 14 میچوں کے بعد آٹھ کرکٹ ٹیموں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں مقابلہ اب صرف دو مضبوط ترین ٹیموں کے درمیان رہ گیا ہے، جو فائنل میں چیمپئن بننے کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔
انڈیا اور نیوزی لینڈ اتوار کے روز دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
انڈیا کا فائنل تک کا سفر:
دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف 6 وکٹوں سے فتح
دبئی میں پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں سے فتح
دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف 44 رنز سے فتح
دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف 4 وکٹوں سے فتح
نیوزی لینڈ کا فائنل تک کا سفر:
کراچی میں پاکستان کے خلاف 60 رنز سے فتح
راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف 5 وکٹوں سے فتح
دبئی میں انڈیا کے خلاف 44 رنز سے شکست
لاہور میں ساوٴتھ افریقہ کے خلاف 50 رنز سے فتح
یہ آئی سی سی ٹورنامنٹ بھی متنازع رہا ہے۔ چونکہ اس ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کررہا ہے لیکن انڈیا کی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا جس کے بعد پی سی بی اور بی سی سی آئی کی رضامندی سے یہ ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا گیا۔ یعنی انڈیا نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے جبکہ دیگر ٹیموں کو دبئی اور پاکستان کے مختلف میدانوں میں کھیلنا پڑا۔
اسی وجہ سے انڈیا کو ایک ہی پچ پر تمام میچز کھیلنے کا فائدہ ہوا جبکہ نیوزی لینڈ کو مختلف قسم کی پچز پر کھیلنے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی فائنل کی انعامی رقم کیا ہے؟
اس ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 69 لاکھ ڈالر ہے، جو 2017 کے آخری ایڈیشن کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے۔
فاتح ٹیم 22 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم حاصل کرے گی، جبکہ رنر اپ ٹیم کو11 لاکھ 20 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔
انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے مقابلوں کا ریکارڈ
دونوں ٹیموں کے درمیان 1975 سے اب تک 119 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں۔
انڈیا کی فتوحات: 61
نیوزی لینڈ کی فتوحات: 50
بے نتیجہ میچز: 7
ٹائی میچ: 1
انڈیا کو نیوزی لینڈ پر برتری حاصل ہے اور وہ جنوری 2023 سے نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل 6 ون ڈے میچز جیت چکا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کا ریکارڈ
نیوزی لینڈ: سال 2000 میں چیمپئن بنا، جو اب تک اس کا واحد آئی سی سی ٹائٹل ہے۔
انڈیا: دو بار چیمپئن بنا – سال 2002 (مشترکہ طور پر سری لنکا کے ساتھ) اور دوسری بار 2013 میں
انڈیا اور نیوزی لینڈ کی ابتدائی ٹیم
انڈیا
انڈیا کی ٹیم الیون میں تبدیلی کا امکان کم ہے، کیونکہ یہی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 44 رنز اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 4 وکٹوں سے جیت چکی ہے۔
انڈین اسکواڈ:
روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، ہرشیت رانا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، رویندرا جدیجا، ورون چکرورتی
نیوزی لینڈ
سیمی فائنل میں فیلڈنگ کے دوران میٹ ہنری کندھے کا شکار ہوئے تھے، لیکن کیوی مینجمنٹ پرامید ہے کہ وہ فائنل کے لیے فٹ قرار دیے جائیں گے۔
اگر ہنری کھیلنے کے لیے تیار ہوئے تو نیوزی لینڈ بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ:
مچل سینٹنر (کپتان)، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے (وکٹ کیپر)، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، ڈیرل مچل، وِل او رورک، گلین فلپس، راچن رویندرا، بین سیئرز، ناتھن اسمتھ، کین ولیمسن، وِل ینگ