ڈیفنس بجٹ میں ریکارڈ 20 فیصد اضافہ، نیا بجٹ 2550 ارب روپے تک جا پہنچا

09:5711/06/2025, بدھ
جنرل11/06/2025, بدھ
ویب ڈیسک
یہ اضافہ پچھلے سال کے بجٹ (2.12 کھرب روپے) سے 20 فیصد زیادہ ہے۔
تصویر : ایکس / فائل
یہ اضافہ پچھلے سال کے بجٹ (2.12 کھرب روپے) سے 20 فیصد زیادہ ہے۔

وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-2025 کے لیے دفاعی بجٹ 2.55 ٹریلین روپے رکھنے کی تجویز دی تھی، جو اب تک کا سب سے بڑا سالانہ اضافہ ہے۔

پاکستان نے اپنے نئے بجٹ میں دفاعی اخراجات میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ کر دیا ہے، یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب چند ہفتے قبل پاکستان اور حریف ملک انڈیا جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے۔

منگل کو حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے مالی سال 2026-2025 کے بجٹ میں دفاعی اخراجات 2.55 ٹریلین روپے مقرر کیے گئے ہیں، جو کہ موجودہ مالی سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں۔

دفاعی بجٹ میں یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حکومت نے ملک کے مجموعی اخراجات میں 7 فیصد کمی کر دی ہے۔ اب کل بجٹ 17.57 ٹریلین روپے رکھا گیا ہے۔

یہ بجٹ وزیرِاعظم شہباز شریف کے ان منصوبوں کی عکاسی کرتا ہے جن کا مقصد ہے کہ ملک کی معیشت بہتر بنائی جائے اور خاص طور پر انڈیا کے ساتھ حالیہ سنگین کشیدگی کے بعد فوج کو مزید مضبوط کیا جائے۔

انڈیا نے مالی سال 2026-2025 (اپریل سے مارچ تک) کے لیے دفاعی بجٹ 78.7 ارب ڈالر مقرر کیا ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد زیادہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں دفاعی اخراجات مزید بڑھائے جائیں گے۔

گزشتہ پانچ برسوں میں دفاعی بجٹ کی صورتحال کچھ یوں رہی:


مالی سال 2022-2021

مختص بجٹ: 1370 ارب روپے

اصل خرچ: 1480 ارب روپے


مالی سال 2023-2022

مختص بجٹ: 1568 ارب روپے

اصل خرچ: 1587 ارب روپے


مالی سال 2024-2023

مختص بجٹ: 1804 ارب روپے

اصل خرچ: 1854 ارب روپے


مالی سال 2025-2024

مختص بجٹ: 2122 ارب روپے

اصل خرچ: 2181 ارب روپے


مالی سال 2026-2025

مختص بجٹ: 2550 ارب روپے




#پاک فوج
#پاکستان
#بجٹ 2026-2025