غزہ میں فالج کی علامات والے کیسز میں خطرناک اضافہ، انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا

14:3523/07/2025, Çarşamba
جنرل23/07/2025, Çarşamba
ویب ڈیسک
فالج ایک ایسی حالت ہے جس میں پٹھے اچانک کمزور ہو جاتے ہیں اور مریض کس جسم مفلوج ہو سکتا ہے۔
تصویر : نیوز ایجنسی / اے اے
فالج ایک ایسی حالت ہے جس میں پٹھے اچانک کمزور ہو جاتے ہیں اور مریض کس جسم مفلوج ہو سکتا ہے۔

غزہ ان دنوں اپنی تاریخ کی بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کے باعث پیدا ہونے والے انسانی بحران کے دوران گزشتہ دو ماہ میں فالج کے 45 کیسز سامنے آئے ہیں، جو ایک غیرمعمولی اضافہ ہے۔

منگل کو جاری ایک بیان میں وزارت صحت نے کہا کہ چونکہ درست تشخیص کی سہولت موجود نہیں، اس لیے یہ کیسز پولیو وائرس یا گِلین بیری سنڈروم کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیں۔


اسرائیلی محاصرے سے غزہ میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ان نیورولوجیکل بیماریوں کی بنیادی وجوہات غذائی قلت، آلودہ پانی، نکاسی آب کا تباہ حال نظام، کوڑے کا ڈھیر اور متعدی بیماریوں کا پھیلاؤ ہیں، جو سب اسرائیلی حملے اور ناکہ بندی کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔

فالج ایک ایسی حالت ہے جس میں پٹھے اچانک کمزور ہو جاتے ہیں اور مریض کس جسم مفلوج ہو سکتا ہے۔

وزارت نے عالمی اداروں اور امدادی تنظیموں سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ اسرائیلی حملوں کو روکا جا سکے، صحت کے نظام کو بچایا جا سکے اور زندگی کی بنیادی سہولیات کی بحالی ممکن ہو۔


غزہ میں انسانی بحران

غزہ ان دنوں اپنی تاریخ کی بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی نسل کشی اور محاصرے نے قحط اور وباؤں کو جنم دیا ہے۔

وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ چھ طبی مراکز، جن میں ایک اسپتال اور غزہ کا مرکزی آکسیجن اسٹیشن شامل ہیں، ایندھن کی قلت کے باعث بند ہو چکے ہیں۔ مارچ 2025 میں اسرائیل کی جانب سے سرحدی راستے مکمل طور پر بند کرنے کے بعد یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

وزارت نے خبردار کیا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر ایندھن اور طبی سامان فراہم نہ کیا گیا تو باقی اسپتال بھی بند ہو سکتے ہیں۔

اب تک 101 فلسطینی، جن میں 80 بچے شامل ہیں، قحط اور غذائی قلت کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 افراد (جن میں 4 بچے شامل ہیں) فاقہ کشی کا شکار ہوئے۔

غزہ کی گورنمنٹ میڈیا آفس نے اتوار کو خبردار کیا کہ 140 دنوں سے زائد عرصہ تک امداد کی بندش کے باعث علاقہ ’اجتماعی موت‘ کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 59 ہزار 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جبکہ غزہ کا انفرااسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔


#مشرق وسطیٰ
#اسرائیل حماس جنگ
#غزہ