ایرانی صدر مسعود پزشکیان 26 جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے

11:0622/07/2025, вторник
جنرل22/07/2025, вторник
ویب ڈیسک
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 26 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔
تصویر : اے ایف پی / فائل
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 26 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 26 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کے روز اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ان کے دورہ پاکستان پر بات چیت کی۔

مسعود پزشکیان دو سال کے اندر پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے ایرانی صدر ہوں گے۔

اس سے پہلے اپریل 2024 میں سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تین روزہ سرکاری دورۂ پاکستان کیا تھا۔

یہ دورہ ان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے سے ایک ماہ قبل ہوا تھا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کیا تھا۔

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے محسن نقوی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران حالیہ دورۂ ایران پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔



یہ بھی پڑھیں:

#ایران
#پاکستان
#ایشیا