باراک اوباما اور ہیلری کلنٹن سمیت امریکی سیاستدانوں اور دنیا بھر کی معروف شخصیات کی ظہران ممدانی کو نیو یارک سٹی کا میئر منتخب ہونے پر مبارک باد

اقرا حسین
14:205/11/2025, بدھ
جنرل6/11/2025, جمعرات
ویب ڈیسک
سی بی ایس کے مطابق ممدانی نے 10 لاکھ 35 ہزار 645 ووٹ (50.4 فیصد) حاصل کیے
تصویر : ایجنسی / روئٹرز
سی بی ایس کے مطابق ممدانی نے 10 لاکھ 35 ہزار 645 ووٹ (50.4 فیصد) حاصل کیے

سی بی ایس کے مطابق ممدانی نے 10 لاکھ 35 ہزار 645 ووٹ (50.4 فیصد) حاصل کیے، جب کہ سابق گورنر اینڈریو کومو کو 8 لاکھ 54 ہزار 783 (41.6 فیصد) اور ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا کو ایک لاکھ 46 ہزار 127 (7.1 فیصد) ووٹ ملے۔

نیو یارک سٹی کے میئر کا الیکشن جیتنے کے بعد دنیا بھر کی معروف شخصیات نے ظہران ممدانی کو مبارک باد دی۔

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ممدانی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کے لیے کامیابی کی دعاگو ہوں، امید ہے کہ آپ اپنی انتخابی مہم کے جذبے کو ایک بہتر، زیادہ منصفانہ اور نیو یارک کو سستے شہر میں تبدیل کرنے کے لیے کام کریں گے۔‘

امید ہے آپ نیو یارک کو بہتر، منصفانہ اور لوگوں کے لیے سستا شہر بنانے میں کامیاب ہوں گے

سابق امریکی خاتونِ اول اور 2016 کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ’اس سال نیو یارک سٹی کے انتخابات میں گزشتہ 50 برسوں کے مقابلے میں زیادہ لوگوں نے ووٹ ڈالے ہیں۔‘

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ ممدانی کی جیت ایک غیر متوقع اور حیران کن کامیابی ہے۔ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اتنے طاقتور اور مشہور حریفوں کو شکست دے پائیں گے۔

سابق امریکی صدر براک اوباما نے جیتنے والے تمام ڈیموکریٹ امیدواروں کو مبارک باد دی اور کہا کہ یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ’جب ہم ایسے مضبوط، دوراندیش رہنماؤں کے گرد اکٹھے ہوتے ہیں جو عوامی مسائل کی پرواہ کرتے ہیں، تو ہم کامیاب ہو سکتے ہیں۔‘

انڈین سیاست دان ششی تھرور نے انڈین فلم ساز اور ظہران ممدانی کی والدہ میرا نائر کو اُن کے بیٹے کی کامیابی پر مبارک باد دی۔

میئر لندن صادق خان نے کہا کہ نیو یارک کے لوگوں کے پاس دو آپشن تھے، امید یا خوف، اور بالکل لندن کی طرح، اُمید کی جیت ہوئی۔



#امریکہ
##ظہران ممدانی
#نیو یارک