ترک صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

14:2012/02/2025, بدھ
جنرل14/02/2025, جمعہ
ویب ڈیسک
ترک صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں
تصویر : روئٹرز / نیوز ایجنسی
ترک صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں

ترک صدر اردوان وزیر اعظم اور صدر آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان آج (بارہ فروری کو) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ دورے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں سلامی بھی دی گئی، دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی پیش کیے گئے۔

رجب طیب اردوان اپنے دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان خصوصی کو وفاقی کابینہ کے اراکین سے ملاقات بھی کروائی۔

بعد میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور ان کا استقبال کیا۔ اس کے علاوہ، ترک صدر کے اعزاز میں ایف-16 طیاروں کی فارمیشن نے فلائی پاسٹ (فضائی سلامی) پیش کی تاکہ معزز مہمان کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاک-ترک اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا اور 24 اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

صدر اردوان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔

ترک صدر نے پاکستان-ترک بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کیا، جس میں دونوں ممالک کے بڑے سرمایہ کار، کمپنیوں کے نمائندے اور کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔

یاد رہے کہ یہ کونسل مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کمیٹیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ ان کمیٹیوں کا کام تجارت، سرمایہ کاری، بینک، فنانس، ثقافت، سیاحت، توانائی، دفاع، زراعت، ٹرانسپورٹ، مواصلات، آئی ٹی، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں مشترکہ منصوبے اور ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانا ہے۔

اب تک پاکستان-ترکیہ ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے چھ اجلاس ہو چکے ہیں، جن میں آخری اجلاس 13-14 فروری 2020 کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ صدر اردوان کا یہ دورہ اور پاکستان-ترکیہ ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا ساتواں اجلاس ان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

#ترکیہ
#پاکستان
#شہباز شریف