غزہ کے حالات نازی دور سے بھی بدتر، ترکیہ صدر رجب طیب اردوان

12:1731/07/2025, جمعرات
جنرل31/07/2025, جمعرات
AA
ترکیہ صدر رجب طیب اردوان
تصویر : انادولو / فائل
ترکیہ صدر رجب طیب اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے منگل کے روز کہا ہے کہ مہینوں سے جاری اسرائیلی حملوں کے بعد قحط زدہ غزہ میں مناظر اب ’نازی دور سے بھی بدتر‘ ہو چکے ہیں، جہاں لوگوں کو دنیا کے سامنے بھوکا اور پیاسا رکھا جا رہا ہے۔

انادولو ایجنسی کے مطابق انقرہ میں قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے ساتھ پریس کانفرنس میں اردوان نے کہا کہ ’دہشت گرد ریاست اسرائیل غزہ میں ہمارے بھائیوں کی نسل کشی کر رہی ہے، اور پچھلے 22 ماہ سے 360 مربع کلومیٹر کے علاقے میں بے رحمی سے قتل عام جاری ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسرائیل میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔‘

غزہ کی انسانی صورتحال کو ’تباہ کن‘ قرار دیتے ہوئے اردوان نے کہا کہ ’اسلامی دنیا سمیت پوری دنیا کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کے ان حملوں کے خلاف آواز بلند کریں، جن کے نتیجے میں معصوم بچے یا تو بھوک سے مر رہے ہیں یا اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم اس معاملے میں جو کچھ بھی ضروری ہو گا، کرتے رہیں گے۔ ان شاء اللہ وہ دن بھی آئے گا جب غزہ کے مظلوموں پر ظلم کرنے والوں کو قانون اور تاریخ کے سامنے جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔‘


یہ بھی پڑھیں:




#مشرق وسطیٰ
#اسرائیل حماس جنگ
#ترکیہ