برازیل میں طیارہ گر کر تباہ، 8 کینسر ڈاکٹرز سمیت تمام مسافر اور عملہ ہلاک

08:5111/08/2024, Pazar
جنرل30/08/2024, Cuma
ویب ڈیسک

برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام مسافر اور عملہ ہلاک ہوگیا۔


خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق طیارے کی ایئرلائن نے بیان میں کہا کہ طیارے میں 61 مسافر سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔


بیان میں مزید بتایا کہ دو انجنوں والا ٹربوپروپ پرانا اسٹیٹ کے شہر کیسکاویل سے ساؤ پالو شہر کے ایک ہوائی اڈے کے لیے پرواز کر رہا تھا اور اس دوران یہ ونہیڈو قصبے میں گر کر تباہ ہوگیا۔


علاقے کے حکام نے بتایا کہ جس علاقے میں طیارہ گرا وہاں ایک رہائشی گھر کو نقصان پہنچا ہے، لیکن مقامی لوگ محفوظ رہے۔


طیارہ گرنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ بے قابو ہو کر گھومتا ہوا گھروں کے قریب درختوں کے قریب جا گرا اور اس کے بعد کالے دھوئیں بادل چھا گئے۔


فائر فائٹرز، ملٹری پولیس اور ملک کی سول ڈیفنس اتھارٹی نے کارکنان کو حادثے کی جگہ پر روانہ کیا، اور امدادی کام جاری ہے۔


اب تک طیارے سے 31 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ امدادی کام اب بھی جاری ہے۔


ایئر ٹریفک ٹریکر فلائٹ ٹریڈر 24 نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یہ طیارہ ا ٹی آر 72-500 تھا جو 2010 میں بنایا گیا تھا۔


خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ جب انہوں نے طیارے کی آواز سنی تو انہوں نے اپنے گھر کی کھڑکی سے دیکھا کہ طیارہ نیچے گرنے لگا ہے۔


مایک اور عینی شاہد، جو حادثے کے مقام سے کچھ میل دور کھڑے تھے، نے بتایا کہ گرنے والا طیارہ گاغذ کی طرح نظر آرہا تھا، معلوم نہیں کہ پائلٹ نے اپنا کنٹرول کھو دیا یا کچھ اور ہوا۔ طیارہ جیسے ہی گرا ہر طرف دھواں چھا گیا۔











#Brazil
#Plane crash
#Incident