وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

11:0524/09/2025, بدھ
جنرل24/09/2025, بدھ
ویب ڈیسک

زیرِاعظم شہباز شریف نے نیویارک میں عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

یہ اجلاس غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ اس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، ترکی، اردن، انڈونیشیا اور پاکستان کے سربراہان شریک ہوئے۔

ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو بتایا کہ اب بھی یرغمالیوں میں سے 38 ہلاک اور 20 زندہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں ان 38 ہلاک شدہ لاشوں اور 20 زندہ یرغمالیوں کو بھی واپس لانا ہے اور میرا خیال ہے کہ ہم یہ کر سکیں گے۔ یہ وہ گروپ ہے جو یہ کر سکتا ہے، دنیا کے کسی اور گروپ سے زیادہ۔۔۔ تو آپ کے ساتھ ہونا میرے لیے اعزاز ہے۔‘

#مشرق وسطیٰ
#شہباز شریف
#ڈونلڈ ٹرمپ
#امریکا
#پاکستان
#اقوام متحدہ