
مقامی حکام کے مطابق جہاز میں پانچ بچوں سمیت 43 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔ البتہ بعض حکام مسافروں کی تعداد 40 بتا رہے ہیں۔
روس میں جمعرات کو ایک طیارہ لاپتا ہو گیا تھا جس کے تباہ ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ روس کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
مقامی حکام کے مطابق جہاز میں پانچ بچوں سمیت 43 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔ البتہ بعض حکام مسافروں کی تعداد 40 بتا رہے ہیں۔
روس کی ہنگامی حالات کی وزارت نے کہا ہے کہ ریسکیو اداروں کو متاثرہ طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔ روسی حکام کے مطابق طیارے میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
اس سے قبل اس طیارے کے لاپتا ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ یہ جہاز اچانک ریڈار سے غائب ہو گیا تھا اور ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ بھی منقطع ہو گیا تھا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز ’انٹونوو اے این 24‘ سائبیریا کی ایک ایئرلائن کا تھا جو روس اور چین کے سرحد کے قریب واقع ایک علاقے ٹائنڈا کی طرف پرواز کر رہا تھا اور اپنی منزل پر پہنچنے سے کچھ دیر پہلے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
جہاز تقریباً پچاس سال پرانا اور سوویت دور کا تھا۔