حماس نے ابتدائی طور پر سات یرغمالوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا ہے۔
حماس نے پیر کی صبح اسرائیل کے سات یرغمالوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا جو اب اسرائیل پہنچ چکے ہیں۔
حماس نے پیر کی صبح اسرائیل کے سات یرغمالوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا جو اب اسرائیل پہنچ چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سات یرغمال اسرائیل کی سرزمین میں داخل ہو چکے ہیں جنہیں ابتدائی طور پر ایک استقبالیہ مرکز پر لے جایا جا رہا ہے جہاں ان کی اہلِ خانہ سے ملاقات کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ امن معاہدے کا پہلا مرحلہ طے پانے کے بعد حماس کو 72 گھنٹوں میں تمام زندہ و مردہ یرغمالوں کو واپس کرنا ہے۔
##حماس
##اسرائیل
##غزہ