ترکیہ ویلتھ فنڈ کے یورو بانڈز، 1 ارب کے اجرا پر 10 ارب ڈالر کی غیرمعمولی مانگ

08:516/09/2025, Cumartesi
جنرل6/09/2025, Cumartesi
ویب ڈیسک
یہ بانڈ امریکہ کے علاوہ دوسرے ملکوں کے سرمایہ کاروں کو ریگ سی فارمیٹ کے تحت پیش کیا گیا۔
تصویر : سوشل / فائل
یہ بانڈ امریکہ کے علاوہ دوسرے ملکوں کے سرمایہ کاروں کو ریگ سی فارمیٹ کے تحت پیش کیا گیا۔

پریس ریلیز کے مطابق یہ پیش رفت ترکیہ کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحاتی ایجنڈے پر سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کی عکاس ہے۔

ترکیہ ویلتھ فنڈ نے ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کا اجرا مکمل کرلیا جس پر عالمی سرمایہ کاروں نے ریکارڈ سطح پر تقریباً 10 ارب ڈالر تک خریدنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق یہ پیش رفت ترکیہ کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحاتی ایجنڈے پر سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کی عکاس ہے۔

یہ بانڈ امریکہ کے علاوہ دوسرے ملکوں کے سرمایہ کاروں کو ریگ سی فارمیٹ کے تحت پیش کیا گیا۔ اسے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: ایک کی مدت 5.5 سال تھی اور دوسرا 10 سال کا تھا۔ آخر میں فیصلہ کیا گیا کہ 5.5 سال والے بانڈ پر سالانہ 7.00فیصد منافع ملے گا اور 10 سال والے بانڈ پر سالانہ 7.75فیصد منافع ملے گا۔ یہ شرحیں ابتدائی اندازے سے 62.5 بیسس پوائنٹس (یعنی 0.625 فیصد) کم رہیں، کیونکہ سرمایہ کاروں کی بہت زیادہ دلچسپی کی وجہ سے سود کی شرح نیچے آگئی۔

یہ معاہدہ کئی لحاظ سے اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ ترکیہ ویلتھ فنڈ گزشتہ آٹھ برسوں میں ترک وزارتِ خزانہ کے علاوہ پہلا ادارہ بن گیا ہے جس نے 10 سالہ یورو بانڈ جاری کیا۔ یہ پہلا موقع بھی ہے کہ کسی ترک ادارے نے دو حصوں پر مشتمل ڈھانچے میں 10 سالہ بانڈ پیش کیا، جسے کارپوریٹ اجراء کے لیے نیا بینچ مارک قرار دیا جا رہا ہے۔

اس اجرا میں دنیا کے 250 سے زائد صفِ اول کے سرمایہ کاروں، بشمول عالمی فنڈز، انشورنس کمپنیوں اور اثاثہ جاتی مینیجرز نے بھرپور شرکت کی۔ یہ بانڈز یورونیکسٹ ڈبلن کے گلوبل ایکسچینج مارکیٹ میں درج ہوں گے۔ اس عمل میں بی بی وی اے، سٹی، امارات این بی ڈی اور آئی این جی نے مشترکہ عالمی کوآرڈینیٹرز کے طور پر کردار ادا کیا، جب کہ دیگر بڑے بین الاقوامی بینک بھی شریک رہے۔


#ترکیہ
#بانڈز
#معیشت