
حکومت نے ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں بھی پیش کر دیا ہے جس کے بعد اس پر ایوان میں بحث جاری ہے۔
قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کا مسودہ منگل کی صبح وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔ قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے پاس دو تہائی اکثریت موجود ہے جس کی وجہ سے توقع ہے کہ اس ایوان سے بھی ترمیم باآسانی منظور ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے ستائیسویں آئینی ترمیم کو منظور کر لیا تھا۔ اس کے حق میں 64 ارکان نے ووٹ دیے تھے جب کہ اپوزیشن کے واک آؤٹ اور بائیکاٹ کی وجہ سے مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا تھا۔








