پاکستان میں ایچ پی وی ویکسین صرف 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو ہی کیوں لگائی جارہی ہے؟

اقرا حسین
16:0718/09/2025, Perşembe
جنرل18/09/2025, Perşembe
رپورٹر

پاکستان کی حکومت نے 15 ستمبر سے ستائس ستمبر تک نو سے چودہ سال کی عمر کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگانے کی کیمپئن شروع کی ہے تاکہ انھیں بچہ دانی سے جڑے سرویکل کینسر سے بچایا جا سکے۔

سرویکل کینسر دنیا بھر میں خواتین میں کینسر سے ہونے والی اموات کی چوتھی سب سے بڑی وجہ ہے اور پاکستان میں یہ بریسٹ کینسر کے بعد سب سے عام ہے ۔پاکستان میں ہر سال اندازاً پانچ ہزار خواتین سرویکل کینسر کا شکار ہوتی ہیں اور ان میں سے تین ہزار خواتین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔

ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ 41.2 فیصد خواتین کو سرویکل کینسر کے بارے میں نہیں معلوم کہ یہ کیا ہے۔

پاکستان کی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ایچ پی وی ویکسیشن مہم میں صرف نو سے چودہ سال کی عمر کی بچیوں کو ہی ویکسسین کیوں لگائی جارہی ہے؟ اور اس ایچ پی وی (وائرس) سے بننے والا بچہ دانی سے جڑا سرویکل کینسر کیا ہے؟ جانیے اقرا حسین کی ویڈیو میں۔۔۔

ویڈیو ایڈیٹنگ: سید حمزہ علی



یہ بھی پڑھیں:



#پاکستان
#صحت
##ویکسین