
’بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں کیوں کہ ایک گھنٹے کی مسافت پر چائنہ ایٹم بم بناتا ہے‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر افغانستان میں واقع بگرام ایئربیس واپس لینے کی بات کی ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس ایئربیس کو واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ بگرام ایئربیس اس لیے بھی واپس لینا چاہتے ہیں کیوں کہ اس سے ایک گھنٹے کی مسافت پر چائنہ اپنے جوہری ہتھیار بناتا ہے۔