’قحط اور بھوک کی بدترین صورت اب غزہ میں دیکھنے کو مل رہی ہے‘

12:0729/07/2025, منگل
جنرل29/07/2025, منگل
ویب ڈیسک
آئی پی سی نے مئی میں خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے ناکہ بندی نہ ہٹائی اور فوجی کارروائیاں نہ روکیں، تو غزہ قحط میں چلا جائے گا۔
تصویر : نیوز ایجنسی / اے ایف پی
آئی پی سی نے مئی میں خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے ناکہ بندی نہ ہٹائی اور فوجی کارروائیاں نہ روکیں، تو غزہ قحط میں چلا جائے گا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ گزشتہ دو سالوں سے قحط کے دہانے پر تھا، لیکن حالیہ صورتحال خاص طور پر اسرائیل کی سخت ناکہ بندی نے حالات کو بہت زیادہ بگاڑ دیے ہیں۔

عالمی سطح پر بھوک اور قحط کی صورتحال کا جائزہ کرنے والے ادارے انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی فیز کلاسیفکیشن (آئی پی سی) کے مطابق غزہ میں لوگ شدید بھوک اور قحط کا شکار ہو رہے ہیں اور صورتحال اتنی خراب ہو چکی ہے کہ عالمی ماہرین کہہ رہے ہیں کہ جو سب سے بدترین بھوک یا قحط کی حالت ہو سکتی ہے، وہ اب حقیقت میں وہاں پیش آ رہی ہے۔

اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں امدادی سامان (خوراک، ادویات، پانی) جانے پر سخت پابندیاں لگا رکھی ہیں، جس سے عام لوگوں کو بنیادی ضروریات بھی نہیں مل رہیں۔

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی پی سی کی یہ وارننگ ابھی باقاعدہ قحط کا اعلان نہیں ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ گزشتہ دو سالوں سے قحط کے دہانے پر تھا، لیکن حالیہ صورتحال خاص طور پر اسرائیل کی سخت ناکہ بندی نے حالات کو بہت زیادہ بگاڑ دیے ہیں۔

آئی پی سی نے خبردار تو کیا ہے کہ غزہ میں قحط جیسی صورت حال پیدا ہو چکی ہے، لیکن ابھی تک انہوں نے باضابطہ طور پر اسے 'قحط' قرار نہیں دیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ قحط کا باضابطہ اعلان کرنا ایک سنجیدہ قدم ہوتا ہے اور اس کے لیے مخصوص ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے، جو غزہ میں محدود رسائی اور نقل و حرکت کی پابندیوں کی وجہ سے دستیاب نہیں ہو پا رہا۔

آئی پی سی اب تک صرف چند بار قحط کا اعلان کر چکا ہے جن میں صومالیہ (2011)، جنوبی سوڈان (2017 اور 2020) اور پچھلے سال سوڈان ایک اور علاقے مغربی دارفور شامل ہیں۔

یہ نئی رپورٹ 25 جولائی تک دستیاب معلومات پر مبنی ہے اور کہتی ہے کہ بحران اب ’انتہائی خطرناک اور جان لیوا موڑ‘ پر پہنچ چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے کئی حصوں میں خوراک کی صورتحال اتنی خراب ہو چکی ہے کہ قحط کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔

خاص طور پر غزہ شہر میں بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ ہر 100 میں سے تقریباً 17 بچے (پانچ سال سے کم عمر) سخت غذائی قلت کا شکار ہیں۔

آئی پی سی نے مئی میں خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے ناکہ بندی نہ ہٹائی اور فوجی کارروائیاں نہ روکیں، تو غزہ قحط میں چلا جائے گا۔

#مشرق وسطیٰ
#اسرائیل حماس جنگ
#قحط