حماس غزہ کا کنٹرول چھوڑے اور ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرے: فلسطینی وزیراعظم

12:5129/07/2025, Salı
جنرل29/07/2025, Salı
ویب ڈیسک
فلسطینی وزیرِاعظم محمد مصطفیٰ نے پیر کے روز کہا ہے کہ حماس کو غزہ پر کنٹرول چھوڑنا ہوگا
تصویر : نیوز ایجنسی / روئٹرز
فلسطینی وزیرِاعظم محمد مصطفیٰ نے پیر کے روز کہا ہے کہ حماس کو غزہ پر کنٹرول چھوڑنا ہوگا

فلسطین کے وزیرِاعظم محمد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ حماس کو غزہ پر کنٹرول چھوڑنا ہوگا اور اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے ہوں گے تاکہ غزہ میں امن و امان بحال کیا جاسکے۔

پیر کے روز نیویارک میں قائم اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اسرائیل اور فلسطین کے لیے دو ریاستی حل سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اسرائیل کو غزہ کی پٹی سے مکمل طور پر نکل جانا چاہیے اور حماس کو اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کر کے غزہ کا کنٹرول چھوڑ دینا چاہیے۔‘


#مشرق وسطیٰ
#اسرائیل حماس جنگ
#جنگ بندی