حماس نے 7 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردی ہیں: اسرائیلی فوج

اقرا حسین
08:5315/10/2025, بدھ
جنرل15/10/2025, بدھ
ویب ڈیسک
ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ میں قید یرغمالیوں کی لاشیں منتقل کر رہی ہیں۔
تصویر : ایجنسی / روئٹرز
ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ میں قید یرغمالیوں کی لاشیں منتقل کر رہی ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس حماس نے 7 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردی ہیں۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے منگل کے روز غزہ میں حماس کی جانب سے حوالے کی جانے والی مزید چار لاشوں میں سے تین کی شناخت کی تصدیق کر دی ہے۔

یرغمالیوں کے اہلِ خانہ کے فورم کے مطابق واپس کی جانے والی لاشوں میں 20 سالہ تمیر نمرودی، 53 سالہ ایتان لیوی اور 35 سالہ یوریل باروخ شامل ہیں، جبکہ چوتھی لاش کی شناخت سائنس دان ابھی کر رہے ہیں۔

اب تک سات یرغمالیوں کی لاشیں غزہ سے واپس لائی جا چکی ہیں۔ امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے باقی لاشیں ابھی تک واپس نہیں کیں۔

تمام لاشیں واپس نہیں کی تو غزہ میں امداد کا داخلہ بند کردیں گے: حماس کی دھمکی

لاشوں کی واپسی میں سست روی پر اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ اگر تمام 28 یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کی گئیں تو انسانی امداد کو مزید محدود کر دیا جائے گا۔ حماس کا کہنا ہے کہ انہیں لاشیں کا پتا لگانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

بدھ کے روز ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ رفح بارڈر کراسنگ مصر کے ساتھ صرف فلسطینیوں کے آمد و رفت کے لیے کھولی جائے گی، امداد کے داخلے کے لیے نہیں۔

اسرائیل کے وزیردفاع نے فلسطینی مسلح گروہ کو خبردار کیا کہ ’کسی بھی تاخیر کو معاہدے کی سنگین خلاف ورزی سمجھا جائے گا اور اس کا جواب دیا جائے گا۔‘

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز مزید چار یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کو واپس کیے جانے کا امکان ہے۔

ریڈ کراس کے بیان کے مطابق حماس نے پیر کے روز تمام 20 زندہ یرغمالیوں کو رہا کر دیا تھا، جبکہ منگل کے روز اسرائیل میں رکھے گئے 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ واپس کی گئی۔


یہ بھی پڑھیں:







#مشرق وسطیٰ
#اسرائیل حماس جنگ
##غزہ امن معاہدہ